امریکی اخبار کے مطابق امریکا کی جانب سے طالبان مخالف مسلح گروپوں کی مدد کا مقصد طالبان کے خلاف بغاوت کرانا ہے، امریکی اور افغان حکام جنوبی اور مشرقی افغانستان میں طالبان کے مضبوط گڑھ شمار کیے جانیوالے علاقوں میں ایسے گروپس کی مدد کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں،اس پروگرام کو کمیونٹی ڈیفنس کا نام دیا گیا ہے، امریکی اخبار کے مطابق اس کا مطلب لوگوں میں اپنی مدد آپ کے تحت طالبان کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ اس پروگرام سے طالبان کیخلاف لڑنے والے امریکی اور افغان سکیورٹی حکام پر بوجھ میں کمی ہوگی۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 172739
امریکا نے طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے مخالف مسلح گروپوں کی مدد کرنا شروع کردی ہے۔